Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61ہزار 227ہوگئی

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 11:13am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد61ہزار227ہوگئی جبکہ1260افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار076نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد61ہزار 227ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج28مئی بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1073مریض سامنے آئےجبکہ21ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 919،اسلام آباد میں 136،گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے5کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں19،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد24ہزار206ہوگئی جبکہ پنجاب  میں22ہزار037افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار483،بلوچستان میں3ہزار616،اسلام آباد میں2ہزار015، گلگت بلتستان میں651اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے219کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید36مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1260ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں425افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 381، سندھ میں 380،بلوچستان میں41،اسلام آباد میں19 اور گلگت بلتستان  میں9 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار736 ہے ،ملک کے 726اسپتالوں میں 4 ہزار700 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 565 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ،ایک روز میں 1089افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20ہزار231ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران8 ہزار687کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2ہزار076افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 5لاکھ08ہزار 086افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div