Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی طیارہ حادثےکی تحقیقات کیلئےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 11:13am
فائل فوٹو

کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکور ٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے سندھ ہائیکور ٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں سی ای او پی آئی اے کو بھی فوری طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مخدوش حالت میں طیاروں کا خریدنا اور اڑانا مسافروں اور عملے کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے اور پی آئی اے کے انسپکشن اور کلیئرنس کے بغیر مسافربردار طیاروں کو روکا جائے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ 7دسمبر2016کوبھی اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا،اےٹی آرطیارہ سانحہ کی تحقیقات اب تک سامنے نہیں آسکیں،لاہورسےکراچی آنےوالا پی آئی اے کاطیارہ حادثےکا شکارہوا،طیارہ حادثےمیں 97افرادجاں بحق ہوگئے۔

درخواست گزارنے کہا کہ جہازوں پرسفرکرنےوالےروزانہ800مسافروں کی جان کوخطرہ ہے،عدالتی حکم کےباوجودمتعلقہ حکام تسلی بخش جواب نہیں دیتے۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعامنظورکرلی،جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div