Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم تکبیرمنایا جا رہا ہے

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:06am
فائل فوٹو

تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھرمیں آج یوم تکبیرمنایا جا رہا ہے،بھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں 5ایٹمی دھماکےکرکے دیا تھا۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال مکمل ہوگئے اور اسی مناسبت سے آج ملک بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے۔

 پاکستان نے دشمن کواس کی زبان میں جواب دیا بھارتی ایٹمی دھماکوں کا غرورنیچا ہوگیا،وہ دن جب قوم کا سر فخر سے بلند ہوا جب دشن کے عزائم خاک میں مل گئے،28 ملکی دفاع ناقابل تسخیربنا دیا پاکستان نے 13مئی1998کے بھارتی گھمنڈ کے کا جواب 28مئی 1998کودیا۔

چاغی کے پہاڑوں پرگونجنے والی نعرہ تکبیرکی آوازپوری دنیا میں سنی گئی، 5ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان دنیا کی ساتویں اورعالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔

 سربلندی اورسلامتی کے ضامن اس روزکویوم تکبیرسے منسوب کیا گیا، دفاعِ وطن کوناقابل تسخیربنانے کے ساتھ ساتھ جغرافیائی حدود کے تحفظ اورغرورخاک میں ملادیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div