Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کرہارا،بین اسٹوکس کا انکشاف

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:04am
فائل فوٹو

لندن :انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کرہارا، اسٹوکس نےبھارت کی بیٹنگ لائن پربھی سوالات اٹھاددیئے۔

کیا بھارت ورلڈ کپ میں انگلینڈ سےجان بوجھ کرہارا؟ورلڈ کپ کے ہیروبین اسٹوکس نےنیاپنڈورا باکس کھول دیا۔

برطانوی کرکٹر نےاپنی کتاب آن فائر میں لکھا کہ ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کیخلاف 338رنزکے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی اپروچ حیران کن تھی، خاص طور پردھونی اور ویرات کوہلی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلزکوترجیح دی، آخری 2اوورزمیں بھی فتح ممکن تھی لیکن صاف لگ رہا تھا کہ بھارت جیتنا ہی نہیں چاہتا تھا۔

بھارت کی جیت پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرسکتی تھی لیکن بھارتی ٹیم میچ 31رنز سے ہارگئی، بھارت سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ نیوزی لینڈ کو آسان حریف سمجھ رہا تھا لیکن کیویزنےاسے پچھاڑ دیا۔

بین اسٹوکس کے ان انکشافات کے بعد ایک بار پھر وہی سوالات اٹھ گئے ہیں کہ کیا بھارت پاکستان کو باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کرمیچ ہارا؟ بھارت کی کامیابی کی صورت میں پاکستان، بنگلادیش کو ہرا کر باآسانی ٹاپ فور میں آسکتا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div