Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

رواں سال ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا یا نہیں؟فیصلہ آج متوقع

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:04am
فائل فوٹو

دبئی :رواں سال ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا یا نہیں؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فیصلہ آج متوقع ہے،میگا ایونٹ کو2022تک ملتوی کئےجانےکا آپشن بھی زیرغورہے۔

آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنےکی امیدیں ماند پڑنے لگیں،میگا ایونٹ کیلئے حالات سازگار نہیں،آئی سی سی ایگزیکٹیوبورڈ آج فیصلہ کرسکتا ہے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں حالات کا باریک بینی سےجائزہ لیاجائےگا، ستمبر کے وسط میں میزبان آسٹریلیا کی سرحدیں کھلنے کی صورت میں تمام 16ٹیموں کیلئے بایوسیکیور ماحول کی فراہمی، قرنطینہ، سفراور قیام و طعام کیلئے انتظامات کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔

خدشات کودیکھتےہوئےمیگا ایونٹ آئندہ سال فروری تک ملتوی کئےجانے پرغورہوا لیکن بھارت آسٹریلیا سیریز اورآئی پی ایل سےمتصادم ہونے کے سبب یہ شیڈول مسترد ہوسکتا ہے۔

 بھارت نے8واں ٹی 20ورلڈ کپ 2021کے بجائے 2022میں کرانے کی حامی نہ بھری توآسٹریلیا کوملتوی کردہ ایونٹ کی میزبانی اکتوبر2022میں کرنا پڑےگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div