Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیب کا مصطفی ذوالقرنین مجید کی ضمانت منسوخی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع

شائع 28 مئ 2020 01:29pm
فائل فوٹو

اومنی گروپ کی جانب سے ملازمین کوکاشتکارظاہر کرنے کا معاملہ پر نیب نے مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت سات ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزمان نے ملازمین کوگنے کا کاشتکارظاہرکیا۔کین کمشنر نےسبسڈی کی 72 کروڑ سےزائد رقم شوگرملز کوادا کی۔سبسڈی کی تمام رقم ملزمان نے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ملزم داؤدی مورکاس سجاول ایگروفارمزکا اکاؤنٹ چلاتا رہا۔سجاول ایگروفارمز کے اکاؤنٹ میں سبسڈی کے خردبرد کیے گئے۔178 ملین جمع کرائے گئے۔ داؤدی مورکاس اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت تمام ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div