Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے'

شائع 28 مئ 2020 01:52pm
فائل فوٹو

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاست کے ٹڈی دل کا کردار ادا کر رہی ہے۔افسوس ہے کہ اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہناتھا کہ پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کے لئے سیاسی و انتظامی ٹیم متحرک ہے۔ کورونا کے ساتھ ٹڈی دل کا چیلنج بھی درپیش ہے جس کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں۔ یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کررہے ہیں۔حکومت کے بروقت اورمثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div