Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'طیارہ حادثے کی تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائینگے '

شائع 28 مئ 2020 05:09pm
فائل فوٹو

کراچی طیارہ حادثے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔عمران خان نے اجلاس میں شریک حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری ہوگی۔واقعے سے جڑے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔عید کےموقع پر طیارہ حادثہ قوم کےلئےایک بہت بڑا سانحہ ہے۔انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا سول ایوی ایشن، پی آئی اے، متعلقہ اداروں اور ہوائی سفر سے منسلک عوامل میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹس بھی منظر عام پر لائی جائیں۔ وزیرِاعظم نے شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہر ممکنہ سہولت اور معاوضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان متاثرین کوبھی معاوضہ ادا کرنے کےلئےپیکج تیار کرنے کی ہدایت کی جن کے گھر یا املاک اس حادثہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div