Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشنز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 10:16am
فائل فوٹو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یو این امن مشنز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس سال یہ دن امن مشنز میں خواتین کے موضوع پر منایا جارہا ہے ۔

  پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی جبکہ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات کا آغاز 1960ء میں ہوا، جب پاکستان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا، جس کے بعد مسلسل 60 سالوں سے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کو پوری دنیا میں نافذ کرنے میں معاون رہا ہے۔

عالمی رہنماوٴں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پرامن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

  پاکستان نے دنیا کے28ممالک میں دو لاکھ سے زیادہ فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا ، ان ہنگامہ خیز خطوں میں انسانیت کی مدد کرنے اور امن بحال رکھنے کیلئے 157 پاکستانی جوانوں اور 24 افسران سمیت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

  پاک فوج کے دستے کانگو، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان، دارفور، صومالیہ، مغربی صحارا، مالی،اور قبرص میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، پاکستان وہ واحد ملک ہے ، جس نے پسماندہ ملکوں میں مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے خواتین کی نمائندگی اور درجہ بندی پر خصوصی توجہ دی ، پاکستان امن سلامتی آپریشنز میں خواتین کو بھیجنے والا واحد ملک ہے ، پاکستانی خواتین کے15رکنی امن دستے کو حال ہی میں بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div