Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کا راج ، مطلع جزوی ابرآلود

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 08:59am
فائل فوٹو

کراچی:شہر قائد میں آج بھی تیز ہواؤں کا راج ہے، مطلع جزوی ابرآلود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شام تک ہوا کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

 کراچی میں صبح سے ہی تیز ہوا چل رہی ہیں مطلع جزوی ابرآلود ہے، محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج شام تک  مزید تیز ہوائیں چلیں گی جس کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

شہر میں چلنے والی ہواوں نے گرمی کی شدت کردی ہے موسم بہتر ہونے پر کراچی کے باسیوں کے چہرے  بھی کھل اٹھے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div