Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئندہ مالی سال کا بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا

اپ ڈیٹ 30 مئ 2020 03:58pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:آئندہ مالی سال کا بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا،کوروناوائرس کے پیش نظرتمام معاشی اہداف کم مقرر کئے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ،آئندہ مالی سال کا بجٹ 12جون کو پیش کیا جائے گا،وفاقی بجٹ کے حجم میں10فیصد اضافے کی تجویز ہےجبکہ کورونا وائرس کے باعث بجٹ ترجیحات تبدیل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف اور دیگر امدادی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں صحت سے متعلق منصوبے بھی ترجیحات میں شامل ہیں،کوروناوائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئندہ سال ایف بی آر کیلئے51کھرب روپے کا ہدف مقررکیا جائے گا ،اہداف حاصل کرنےکیلئے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے گا،بجٹ میں برآمدات کیلئے 26ارب ڈالر ہدف کی تجویززیرغورہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div