Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

خیبر پختو نخوا میں آج سے 3روز کیلئے لاک ڈاون شروع

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 10:16am
فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختو نخوا میں عید کے بعد آج سے 3روز کیلئے لاک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوگیا ،حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہفتے میں 4دن بازار کھلیں گے۔

 مشیر اطلاعات خیبرپختو نخوا اجمل وزیر کے مطابق اشیا خوردونوش کے دکانوں کے علاوہ جمعہ،ہفتہ اور اتوارکو لاک ڈاؤن رہے گا۔

پیرسے جمعرات تک بازار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے،عید کی شاپنگ کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی،اگردکانداراور عوام تعاون کرے تو مزید نرمی بھی کی جاسکتی ہے،خلاف ورزی پر لاک ڈاؤن میں سختی کی طرف جانا پڑے گا۔

محکمہ صحت خیبر پختو نخوا نے کورونا سے متاثرہ افراد کی اعداد وشمار جاری کردی،کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7افراد جاں بحق ہوگئے،صوبےمیں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد432  ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے359  نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  8ہزار842 ہوگئی ہے،24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں61 مریض صحت یاب ہوئےجبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 2693متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div