Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

پنجاب اسمبلی کااجلاس ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوٹل میں کرنے کی تجویز

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 10:16am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملکی تاریخ  میں پہلی بار اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل میں کرنے کی تجویزدی گئی ہے ،اجلاس مقامی ہوٹل میں بلانے کا  اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

 پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی ہال میں کورونا ایس او پیز کے تحت اجلاس کا انعقاد مشکل ہے جبکہ بجٹ اجلاس میں حکومت  اوراپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانا ہے، تمام ارکان کی حاضری کی صورت میں اسمبلی ہال میں کورونا ایس او پیز کے تحت مناسب فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی ہوگی۔

کورونا ایس او پیز کے تحت مقامی ہوٹل کے بڑے ترین ہال کو اسمبلی ہال کا درجہ دےکر استعمال کیا جائے گا تاہم اس کی حتمی منظوری اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی دیں گے،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5جون کو طلب کیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ حتمی اعلان کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div