Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

کورونا: 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ ریکارڈ 57 ہلاکتیں

اپ ڈیٹ 29 مئ 2020 04:05pm

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں آج ہوئیں۔ آج ستاون افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس بریفنگ دی۔ اور کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے آج سب سے زیادہ دو ہزار چھ سو چھتیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مریض کا وینٹی لیٹر پر جانے کا مطلب۔ حالت تشویشناک ہے۔

اس موقعے پر ظفر مرزا نے کورونا سے ہلاک افراد کی تدفین اورغسل کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں سب سےزیادہ ہلاکتیں57آج ہی ہوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان میں64ہزارسےزائدکیسزسامنےآئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کورونامتاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، پاکستان میں35فیصدمریض صحتیاب ہوچکےہیں،تاہم آج ہی سب سےزیادہ لوگ وینٹی لیٹرپرگئےہیں۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرپرجانےکامطلب حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div