Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نوازشریف کونہیں جاتا'

شائع 30 مئ 2020 02:19pm
وزیر ریلوےشیخ رشید احمد- فائل فوٹو

وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں نوازشریف سمیت اس وقت کی کابینہ ایٹمی دھماکوں کی مخالف تھی۔ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نوازشریف کونہیں جاتا۔ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق، گوہرایوب اور میں نے کروائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے،90 روز اہم ہیں جن زرداریوں، گیلانیوں اور نوازشریفوں نے کرپشن کی ان پر جھاڑو پھرےگا۔

انہوں نے کہاوزیراعظم کہہ چکے،چینی اورآٹاچوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ پاکستان کا خون چوسنے والوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا شہبازشریف کا کیس بہت سنجیدہ ہے۔ چوہدری برادران  میرے سگے سیاسی بھائی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹوں میں پاک فوج نے 2بھارتی ڈرونزگرائے۔ ہندوستان کے مسلمان آج پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div