Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

'شاہد خاقان عباسی نے سلمان شہباز کے ایما پر 20 ارب کی سبسڈی کی اجازت دی'

شائع 30 مئ 2020 03:44pm
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر- فائل فوٹو

چینی کمیشن کی رپورٹ کو حکومت اور اپوزیشن نے ایک دوسرے کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ بغیر پیداواری قیمت کا تعین کئے شاہد خاقان عباسی نے 24 گھنٹے کے نوٹس پر چینی مافیا کو 20 ارب کی سبسڈی دی۔ وہ ثابت کریں گے کہ شاہد خاقان عباسی جھوٹ بول رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو سفید جھوٹ بولتے دیکھ کر دکھ ہوا۔شاہد خاقان عباسی نے سلمان شہباز کے ایما پر 20 ارب کی سبسڈی کی اجازت دی، یہ بات فنانس ڈویژن نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شریف گروپ کی کئی ملوں میں سے صرف ایک کا آڈٹ ہوا۔شہبازشریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز کے 'این اور آر لیجرز'پائے گئے۔العریبیہ شوگر ملز میں کچی پرچی کا کھیلا گیا اور 1 اعشایہ 3 ارب روپے کا گنا ریکارڈ میں نہیں دکھایا گیا۔اس گنے سے بننے والی چینی بھی سسٹم میں نہیں لائی گئی اور بلیک مارکیٹ میں بیچی گئی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی سبسڈی نہیں صرف ایکسپورٹ کی اجازت دی۔رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایکسپورٹ کی اجازت کے وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں تھی۔شہبازشریف کو پتہ ہے کہ ٹرائل شروع ہونا ہے اسلئے وہ سیلف آئسولیشن میں بیٹھے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div