Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کےساتھ تعلقات ختم کرنےکااعلان

شائع 30 مئ 2020 03:54pm
فائل فوٹو

امریکا نےعالمی ادارہ صحت کےساتھ تعلقات ختم کردیے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کا عالمی ادارے پر مکمل کنٹرول ہے، وہ اس کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

امریکی صدرنے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں   الزام عائد کیا کہ چین کا ڈبلیو ایچ او پر مکمل کنٹرول ہے۔ تنظیم نے چین کو وائرس کےحوالے سے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

 صدرٹرمپ نےکہا کہ  فنڈزسے عالمی سطح پر ہنگامی پبلک ہیلتھ کی ضروریات کو پوراکیا جائے گا ۔

 ٹرمپ نےعالمی ایجنسی کی فنڈنگ پہلے ہی معطل کررکھی تھی۔

 صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں چین اور کئی دیگر موضوعا ت پر بات کرنے کے بعد کوئی سوال نہیں لیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div