Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد69ہزار496ہوگئی

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 03:11pm
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد69ہزار496ہوگئی جبکہ1483افراد جاں بحق ہوئے۔

احتیاط اور ایس او پیز میں غلفت کے نتائج سامنے آنے لگے، ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید3ہزار 039نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکے مریضوں کی تعداد69ہزار496 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج31مئی بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1195مریض سامنے آئےجبکہ41ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 952،اسلام آباد میں 226اور آزاد کشمیر میں کورونا کے17کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں35،اسلام آباد 4اور گلگت بلتستان میں 2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد27ہزار360ہوگئی جبکہ پنجاب  میں25ہزار056افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں9ہزار540،بلوچستان میں4ہزار193،اسلام آباد میں2ہزار418، گلگت بلتستان میں678اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے251کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید88مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1483ہوگئی۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں475افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 465،خیبرپختونخوا میں 453،بلوچستان میں46،اسلام آباد میں27 اور گلگت بلتستان  میں11 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 42ہزار742 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے723مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ایک روز میں کورونا سے 1140 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25ہزار 271ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران14ہزار972کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار039افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی  ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 5لاکھ47ہزار 030افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div