Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خانیوال میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،9 افراد جاں بحق،29 زخمی

شائع 31 مئ 2020 10:25am
فائل فوٹو

خانیوال میں پل رنگوں کے قریب تیزرفتارمسافر  بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،حادثے میں 9افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

  شکرگڑھ سے  براستہ ملتان بہاولپور جانے والی تیز رفتار بس جب خانیوال رنگوں پل کے قریب پہنچی  تو موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ا لٹ گئی جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ 29مسافر زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی اور  بس کی باڈی کو کاٹ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے  مسافروں کو نکالا جاں بحق ہونے والے  4افراد  اور 25 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خانیوال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2افراد اور 3شدید زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، اس طرح حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی  ۔

محکمہ صحت کے عملے کو ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی  اور جائے حادثہ پر  ضلعی انتظامیہ کے افسران موٹروے پولیس اور مقامی پولیس کے افسران بھی موجود تھے جو ریسکیو آپریشن کے نگرانی کر رہے تھے ۔

جاں بحق ہونے والے  مسافرو ں میں مرد ،خواتین اور بچے شامل تھے جن کا تعلق سیالکوٹ ،نارووال، شکرگڑھ ،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ ،ملتان اور بہاولپور سے بتایا جارہا ہے ۔

واضح رہے کے اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div