Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں لاک ڈاون میں نرمی ، مسجد نبوی نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 06:49am
فائل فوٹو

جدہ :سعودی عرب میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مسجد نبوی نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مسجد نبوی 2 ماہ بعد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی،انتظامیہ کی جانب سے آج نماز فجر کیلئے مسجد کو کھولا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں جاری ہےجبکہ  حرم کا پرانا حصہ اور روضہ شریف زائرین کیلئے بندرہے گا۔

حرم نبوی کے نئے حصے کے علاوہ بیرونی صحن سے قالین ہٹالئے گئے،نمازفرش پر اداکی جائےگی،لوگ اپنی جاءنمازیں استعمال کررہے ہیں۔

حرم کی گنجائش کے حساب سے صرف 40 فیصدنمازیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے،باقی افرادبیرونی صحنوں میں سماجی فاصلہ رکھ کر نمازادا کررہے ہیں۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں تاحال کرفیونافذہےجبکہ دیگر شہروں میں کرفیومیں نرمی کردی گئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 83ہزار384افرادمتاثرجبکہ 480اموات ہوئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div