Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

معروف ماہرتعلیم پروفیسرانواراحمدزئی انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:26am
فائل فوٹو

کراچی :معروف ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے، انوار احمد زئی علالت کے باعث چند روز سے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

 مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق پروفیسر انواراحمد زئی علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان  اسپتال میں داخل ہوئے تھے ،آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم  کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 معروف ماہر تعلیم پروفیسر  انواراحمد زئی ضیا الدین تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھے، وہ میٹرک بورڈ، انٹر بورڈ کراچی اور میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔

پروفیسر  انواراحمد زئی نے سابق  ای ڈی او کراچی اور سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی انجام دئیے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div