Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور مریم نواز کی بیٹی لاہورپہنچ گئے

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:28am

 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لاہور پہنچ گئے، مریم نواز کی بیٹی  بھی ان کےہمراہ لاہورپہنچیں۔

ڈاکٹرعدنان اور مریم نواز کی بیٹی پی آئی اےکی خصوصی پرواز788کےذریعےلندن سے لاہورپہنچے ،پرواز اپنے مقرہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن  کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو قرنطینہ کیلئے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے دونوں کو ایئرپورٹ پر نصب تھرمل گن سے گزارا گیا۔

ایس او پیز کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جاتا ہے، جہاں انہیں کچھ دنوں کیلئے آئسولیشن میں رہنا پڑتا ہے۔

لندن سے روانہ ہوتے وقت ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی طور پر پاکستان جا رہے ہیں، جلد واپس آئیں گے۔

ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا،نوازشریف کےتمام علاج کی نگرانی ڈاکٹر عدنان کررہےتھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div