Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 07:40am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کے بیٹے نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دئیے۔

مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق اپنے والد کی طرح کرکٹر بننے کے برعکس شوبز سے منسلک ہو گئے ہیں اور ان کا پہلا گانا بھی منظرعام پر آگیا ہے۔

چوبیس سالہ بزل مشتاق کا پہلا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو انہوں نے نہ صرف گایا ہے بلکہ اس میں پرفارم بھی کیا ہے۔

بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکچر میں تعلیم حاصل کی اور اب انہوں نے شوبز سے منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلوکاری کے بعد بزل مشتاق اداکاری میں بھی جوہر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی اداکاری کا پراجیکٹ بھی جلد شروع ہونے والا ہے۔

بزل مشتاق کا گانا سامنے آتے ہی کرکٹرز نے اس کی پروموشن بھی شروع کر دی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دیتے ہیں، وہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اداکاری اور گلوکاری میرے بیٹے کا شوق ہے، میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، بزل نے مجھ سے اس حوالے سے رائے لی تو میں نے اسے روکا نہیں بلکہ بزل سے کہا کہ بس اچھے برے کا خیال رکھنا ، اسے کچھ حدود بھی بتائیں، وہ یقیناً ان میں رہے گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ میری تمام نیک خواہشات بزل کے ساتھ ہیں، جہاں بھی میری ضرروت پڑی میں ضرور سپورٹ کروں گا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہو تے ہیں، جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا ہے وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، میں نے بزل سے کہا ہے کہ کبھی ایسا کام نہ کرنا جس سے فیملی کا نام متاثر ہو۔

مشتاق احمد نے کہا کہ بیٹے کو کرکٹر بنانے کیلئے کبھی زبردستی نہیں کی، اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div