Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ اوراسلام آبادمیں مزید بارش کا امکان

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:26am
فائل فوٹو

لاہور،پشاور:پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اوراسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد سمیت پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمالی اور وسطی بلوچستان  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش  کوٹلی آزاد کشمیر میں 24 ، بارکھان 23 اوراٹک میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہا ، سبی،شہید بینظیرآباد اور دادو میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ دو روز  کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے بعض مقامات پرموسلادھاربارش اورژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div