Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں ماسک پہننا لازمی قرار ، خلاف ورزی پرجرمانہ اورجیل ہوگی

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:27am
فائل فوٹو

اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اب لازم قرار دے دیاگیا ،مجسٹریٹ ماسک نہ پہننے والوں پر 3ہزار روپے تک جرمانہ عائد کر سکے گا۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹویٹ میں کہنا ہےکہ شہر اقتدار میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اب لازم قرار دے دیاگیا ، مارکیٹوں،عوامی مقامات مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔

ماسک نہ پہننے والوں پر مجسٹریٹ 3ہزار روپے تک جرمانہ عائد کر سکے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div