Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق سینیٹرجاویدجبار نےقومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا

اپ ڈیٹ 31 مئ 2020 10:58am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دے دیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔

سابق سینیٹر جاوید جبار نے قومی مالیاتی کمیشن سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ اپنا استعفی براہ راست صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے، قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر نامزد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتا  ہوں۔

جاوید جبار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں میری نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، گزشتہ 2ہفتوں سے میری نامزدگی پر سیاسی مخالفت کی گئی،  کچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے۔

 سابق سینیٹر جاوید جبار نے بلوچستان کے مختلف منصوبوں میں رضا کارانہ خدمات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div