Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے دگنی ہیں،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:34am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم قیمتیں پاکستان میں ہیں، بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے دگنی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے پیٹرول ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب ہمارے ہاں ایندھن کم ترین نرخوں پر دستیاب ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم  قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سےدگنی ہیں،سری لنکااور نیپال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کی نسبت50سے75فیصدزیادہ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div