Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3لاکھ73ہزارسےتجاوز

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 08:41am
فائل فوٹو

نیویارک :دنیابھرمیں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد3لاکھ73ہزارسےتجاوزکرگئی جبکہ 62 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

دنیابھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،دنیابھرمیں کوروناسےآج 2ہزار800سےزائدافرادہلاک ہوئے،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اب تک 62لاکھ45ہزار240 افرادکوروناکےمرض میں مبتلا ہوئے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 58 ہزار 515 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 456 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 54 ہزار 386 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں آج 575 افرادکوروناسے لقمہ اجل بن گئےجبکہ آج17ہزارسےزائدنئےکوروناکیسزسامنے آئے ۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 897 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 102 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں آج 113 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے،برازیل میں کوروناسےہلاکتوں کی تعداد29ہزار ہوگئی جبکہ ترکی میں25،اٹلی میں75،فرانس میں31،جرمنی میں5ہلاکتیں ہوئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div