Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فوادچوہدری کانوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 02:44pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وزیرسائینس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فوادچوہدری نے خط میں لکھا کہ نوازشریف برطانیہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹس حکومت کےساتھ شیئرنہیں کررہے،لگتاہےکہ برطانوی لیبارٹریزنےان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی،خدشہ ہےکہ عدالتوں سےریلیف کیلئےجعلی  ٹیسٹ رپورٹس تیارکی گئیں۔

وفاقی وزیر نے خط میں مزید کہا کہ نوازشریف کی برطانیہ میں سامنے آنے والی تصاویر میں ان کی حالت اچھی نظر آرہی ہے،نوازشریف کی تصاویرصاف بتارہی ہیں کہ وہ صحت مند ہیں  لگتاہےکہ حقائق مسخ کرکےان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ،خدشات نے جنم لیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان میں ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق کو مسخ کیا گیا،نوازشریف کےپاکستان  میں ہونے والے ٹیسٹس رپورٹ کے بارے میں تحقیقات کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدر ی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا تعین ہونا چاہیئے کہ  پاکستان میں کسنی نے ٹیسٹ رپورٹس میں حقائق کو مسخ کیا، حقائق کامنظرعام پرآناضروری ہے،وزیراعظم تحقیقات کاحکم دیں،نوازشریف کےٹیسٹ رپورٹس کیلئےانکوائری کمیٹی بنائی جائے اور تحقیقات میں یہ سامنے آئے کہ کس کس نے نواز شریف کو فرار میں مدد کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div