Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 04:42am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،  انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا۔

وفاقی وزیر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وزارت قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، فروغ نسیم نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیا۔

فروغ نسیم قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے، فروغ نسیم  منگل کو سپریم کورٹ میں ہونے والی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں بطور وکیل پیش ہونے کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا،  فروغ نسیم نے وزارت قانون سے دوسری مرتبہ استعفیٰ دیا ہے۔

 اپنے بیان میں فروغ نسیم نے وزیر قانون کےعہدے سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی،بار کونسل یا کسی بھی شخص کیخلاف ذاتی عناد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  مقدمے میں صرف بطور عدالتی معاون پیش ہوں گا، بطور وزیر ہمیشہ قرآن ،حدیث اور آئین کی روشنی میں فیصلے کئے،قانون کیخلاف کبھی کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div