Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات مکمل کرکے فرانسیسی ٹیم وطن روانہ

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:59am
فائل فوٹو

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل کرکے فرانسیسی ایئربس کمپنی کی ٹیم خصوصی پرواز سے وطن واپس روانہ  ہوگئی۔

 کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثے کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں، ایئربس کمپنی کے ماہرین کی فرانسیسی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد خصوصی پروازسے وطن واپس چلی گئی۔

 فرانسیسی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان بھی روانہ ہوئے ہیں ۔

 ایئربس کمپنی کی ٹیم اپنے ہمراہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر لے کر گئی،جسے ڈی کوڈکرنے کے بعد پی آئی اے طیارہ حادثے کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ 11رکنی فرانسیسی ٹیم کے ماہرین 26مئی کو کراچی پہنچے تھے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div