Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ

شائع 01 جون 2020 02:42pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں این سی سی کے اجلاس میں بڑے فیصلےکیے گئے۔ملک بھر میں مخصوص شعبوں کے علاوہ تمام شعبے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم نے بتایا ملک میں سیاحت کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا پیسے والے لوگ لاک ڈاؤن کےلئے شور مچارہے تھےلیکن لاک ڈاؤن نے نچلے طبقے کو بڑی تکلیف پہنچائی،پاکستان میں پانچ کروڑ لوگ دو وقت کا کھانا نہیں کھاسکتے۔میں جو چاہتا تھا اس طرح کا لاک ڈاؤن نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے مزید کہا ویکسین نہ آنے تک کورونا جانے والا نہیں۔ہمیں کورونا کے ساتھ گزارا کرنا ہے، عوام جتنی احتیاط کریں گے بہتر ہے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان میں 15 کروڑ لوگ متاثر ہوئے۔حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ لوگوں کو ہر وقت پیسے دے،معاشی حالات پہلے ہی اچھے نہیں تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ٹائیگر فورس کو لوگوں کو شعور دینے کےلئے استعمال کریں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو بھی واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div