Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'کرونا نے عالمی معیشت کی ساخت اورسمت دونوں تبدیل کردی'، ماہرین کی بجٹ ٹرانسمیشن میں گفتگو

شائع 01 جون 2020 04:41pm

آج نیوز پر بجٹ ٹرانسمیشن کا آغازکردیا گیاجس میں  صنعتی شعبے کی کارکردگی پرسیرحاصل گفتگو کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے عالمی معیشت کی ساخت اورسمت دونوں تبدیل کردی۔ پاکستان کےلئے بھی بہت مشکل وقت ہے۔ 

آج نیوز نے ماضی کی طرح اس سال بھی سالانہ بجٹ کے موقع پرعوام کو معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے باخبر رکھنے کےلئے خصوصی پروگرام تشکیل دیے ہیں۔ آج کا موضوع صنعتی شعبے کی کارکردگی تھا، جس میں انڈسٹریل سیکٹرکے ماضی حال اور ممکنہ مستقبل پرگفتگو ہوئی۔

ماہرمالیاتی اُمورعترت حسین رضوی نے کہا کہ 50 اور60 کی دہائی میں صنعتی انقلاب ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوشن کی وجہ سے ممکن ہوا۔ مالیاتی اداروں نے باقاعدہ تحقیق اورمالی معاونت سے صنعتوں کا جال بچھایا اور صنعت و حرفت کی ترقی کی بنیاد ڈالی۔

کراچی چیمبرآف کامرس کے سابق صدرمسعود نقی نے کہا کہ کرونا وائرس نے عالمی معیشت کی ساخت اورسمت دونوں تبدیل کردی ہیں۔ پاکستان کو اس بحران سے نکالنے کےلئے حکومت کواعلیٰ سطح پر پاکستان کی تشہیرکرنے کی ضرورت ہے۔ اب طویل عرصے تک ہمیں روایتی برآمدات کا سہارا نہیں ملے گا۔ کوشش ہونی چاہیئے کہ جتنی جلد ہوسکے ہم مؤثر پالیسی سازی کے زریعے اس چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہوجائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div