Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:35am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ملکی سیاسی، معاشی امور اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈہ پرغور کیا جائے گا،  ملک بھر میں فصلوں پرٹڈی دل حملے کے پر کابینہ کو این ڈی ایم اے اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام مشترکہ بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی،  کابینہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دے گی۔

 کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے کی منظوری دی جائے گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعد قریشی کی بطور جج بیکنگ کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی جائے گی، جوڈیشل آفیسرز کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری، ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div