Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار398ہوگئی

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 03:28pm
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد76ہزار398ہوگئی جبکہ1621افراد جاں بحق ہوئے۔

کورنا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں اور تاجروں نے سبق بھلا دیا، احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 3ہزار938نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد76ہزار398 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 2 جون بروز منگل  کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2051مریض سامنے آئےجبکہ47ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1610،اسلام آباد میں 304،بلوچستان 121 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس  نے پنجاب میں43،اسلام آباد اور بلوچستان میں 2،2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد29ہزار647ہوگئی جبکہ پنجاب  میں27ہزار850افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں10ہزار485،بلوچستان میں4ہزار514،اسلام آباد میں2ہزار893، گلگت بلتستان میں738اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے271کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید78مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1621ہوگئی۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں540افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 503،خیبرپختونخوا میں 482،بلوچستان میں49،اسلام آباد میں30 اور گلگت بلتستان  میں11 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 47ہزار667 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سےبیشتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ایک روز میں کورونا سے  1027 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 27ہزار 110ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران16ہزار548کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3ہزار938افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی   ۔

 ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 5لاکھ77ہزار974افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div