Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

ڈونلڈ ٹرمپ کا واشنگٹن میں مسلح افواج تعنیات کرنے کا اعلان

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:35am
فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعنیات کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب  کرتےہوئے کہا کہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کوانصاف فراہم کیا جائےگا،پرامن احتجاج امریکی شہریوں کا حق ہے،پرتشدد حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے،امریکاکےکسی بھی شہرمیں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ جارج فلائیڈکی ہلاکت پرپرامن احتجاجی مظاہرین کےساتھ ہیں،امن وامان کیلئےنیشنل گارڈزکوتعینات کیا گیا ہے،مظاہروں کی آڑمیں کچھ لوگ لوٹ ماراورجلاؤگھیراؤمیں ملوث ہیں،تشددپراکسانےوالوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ نے واشنگٹن میں بھاری تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  واشنگٹن میں بےامنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے کیلئے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکا اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکامیں ہنگاموں کوختم کرنےکیلئےنئےاقدامات کررہےہیں،بدامنی کےخاتمےکیلئے فوری صدارتی ایکشن لیاجارہاہے،ہنگامےکوختم کرنےکیلئےملک بھرمیں فوج تعینات کروں گا،مظاہرین کوسخت سزاؤں اورجرمانےکاسامناکرناہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخطاب سےپہلےوائٹ ہاؤس کے باہرآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

یادرہے کہ سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div