Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نیب میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:35am
فائل فوٹو

لاہور:نیب میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کب شامل تفتیش کیا اور اب تک کتنی بار طلب کیا جاچکا ہے ۔

نیب نے نومبر 2018 میں  اشیانہ اقبال ریفرنس میں  گرفتاری کے دوران  شہباز شریف کیخلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوئری شروع کی تھی۔

بعد ازاں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے دیگر فیملی ممبران کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔

شہباز شریف کے صاحبزادے  حمزہ شہباز کو جولائی 2019میں  منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاث بنانے کے کیس میں گرفتار کیا گیاجبکہ ان کے بھائی سلمان شہباز نے بھی نیب لاہور میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایاتاہم دوبارہ طلبی پر وہ بیرون ملک فرار ہوگئے جس کے بعد نیب کی درخواست پر عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے دیا۔

 نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے   مسلم لیگ نون  کے صدر شہباز شریف کو 17اور 22 اپریل کو طلب کیا تاہم  وہ 4 مئی کو پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا لیکن وہ نیب کو مطمئن نہ کرسکے جس پر انہیں آج دوبارہ پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ نیب نے اسی کیس میں شہبازشریف خاندان کے تمام افراد کے اثاثے بھی منجمد کر رکھے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div