Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

رکن قومی اسمبلی حاجی منیر خان اورکزئی  انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:37am
فائل فوٹو

پشاور:ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی حاجی منیر خان اورکزئی انتقال کرگئے،انہوں نے چند روز قبل کورونا وائرس کو شکست دی تھی۔

مرحوم ممبر قومی اسمبلی حاجی منیر خان اورکزئی کے بھتیجے عرفان اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب صبح نماز کیلئے اٹھانے کیلئے گیا تو وہ وفات پاچکے تھے۔

حاجی منیر خان اورکزئی کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے،منیر خان  اورکزئی  کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے تھے۔

حاجی منیر خان کی نماز جنازہ آج 3 بجے آبائی گاؤں مندوری میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حاجی منیر اورکزئی کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگرنے  منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div