Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

ایم پی اے عنایت اللہ کی اہلیہ اور بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:37am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عنایت اللہ کی اہلیہ اور بھائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیر اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عنایت اللہ کی اہلیہ اور بھائی نصراللہ کاکورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ایم پی اے عنایت اللہ نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر اہلیہ اور بھائی کا ٹیسٹ کیاگیا اورٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں کو اپنے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا جبکہ گھر کے باقی پانچ افراد کا ٹیسٹ منفی آیاہے۔

چند روز قبل ایم پی اے عنایت اللہ بھی کورونا کا شکار بنے اور وہ تاحال اپنے گھر میں کورنٹین ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div