Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیر اعظم کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کورونا میں مبتلا ہونے کا نوٹس

شائع 02 جون 2020 09:50am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد بھی کورونا کا شکار ہو گئی ،  وزیراعظم عمران خان نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت سے متعلق ہنگامی پلان طلب کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے )وزیراعظم کو طبی عملے کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں روز بروز کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1621 ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد میں اس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرز  ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شامل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div