Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ  کھولنے کی اجازت

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 11:03am
فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔

سندھ میں وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

 وزیرٹرانسپورٹ نے ایس اوپیزپرعملدرآمد کیلئے مانیٹر نگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی،کمیٹی میں ٹرانسپورٹ اور روینیو کے افسران شامل ہوں گے۔

اویس شاہ نے کہا کہ  تمام ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں اٹھائے جائیں گے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ  جو بھی ہوگا کراچی کے عوام کے مفاد کیلئے ہوگامکورونا  وائرس کا ہم سب نے مقابلہ کرنا ہے،مسافر گاڑیوں میں ماسک اورسینی ٹائز رلازمی قرار دیا گیا ہے، جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اویس شاہ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے،صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div