Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یواے ای سے پاکستانیوں کی واپسی ،قومی ایئر لائنز مزید10پروازیں چلائے گی

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:37am
فائل فوٹو

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےقومی ایئرلائنزمزید10خصوصی پروازیں چلائے گی،پروازوں ذریعے 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی اوور سیز پاکستانیوں کی تیز ترین واپسی کے اعلان پر پی آئی اے کی طرف سے متحدہ عرب امارات سے یکم جون سے 10جون تک 20خصوصی پروازوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اوورسیز منسٹری کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10جون تک 3ہزار سے زائد پاکستانی امارت سے لاہور کراچی اسلام آباد پشاور ملتان اور فیصل آباد پہنچیں گے۔

 اس موقع پر قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا ہے کہ شکایات مل رہی ہیں کہ کچھ دھوکے باز ٹکٹوں کے حوالے سے خود کو ایجنٹس اور قونصلیٹ کا عملہ ظاہر کر کے تارکین وطن کو لوٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کوئی بھی پاکستانی ان فراڈ لوگوں کے جھانسے میں نہ آئے اور نہ ہی ٹکٹ خریدنے کیلئے آ ن لائین پیمنٹ کرے ۔

امارات سے 70ہزار سے زائد رجسٹرڈ پاکستانیوں کی خصوصی پروازوں کے زریعے مرحلہ وار وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div