Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں آٹا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا

اپ ڈیٹ 04 جون 2020 10:01am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں آٹا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرنے لگا،آٹے کی20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300اور85 کلو کی بوری کی قیمت میں900روپے تک اضافہ ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،آٹے کا20 کلو تھیلا800 سے بڑھ کر 1100 جبکہ 85 کلو کی بوری4100 سے بڑھ کر 5000 تک فروخت ہونے لگی۔

آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب میں مل مالکان آٹا خیبرپختونخوا کو کوٹے کے مطابق نہیں سپلائی کررہے۔

دوسری جانب سپلائی کے مقامات پر غیرقانونی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

شہریوں نے آٹا مہنگا ہونے کا زمہ دار حکومت کو ٹھرایا،شہریوں کی مطابق حکومت کچھ بھی مینج نہیں کر سک رہی جس کی وجہ سے ہر طرف مہنگائی کا جن بےقابو ہے۔

دکانداروں کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے چند دن میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div