Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سولر لائٹس غیر قانونی ٹھیکوں کاکیس:وزیر اعلیٰ سندھ نیب میں پیش

اپ ڈیٹ 04 جون 2020 10:01am
فائل فوٹو

راولپنڈی :سولر لائٹس غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی احتساب بیورو(نیب )میں پیش ہوگئےجہاں نیب ٹیم نےتقریبا 2گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ  کی۔

نیب کی جانب سے سولر لائٹس غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلبی پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نیب اولڈ ہیڈ آفس میں پیش ہوئے ،  نیئر بخاری، مرتضیٰ وباب ، قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما ءبھی ان کے ہمراہ تھے ۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،نیب کے ہاتھوں مراد علی شاہ کی گرفتاری کا خیال بھی ظاہر کیا جارہا تھا تاہم ایسا نہ ہوا۔

 نیب کی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے تقریبا 2گھنٹے تک مراد علی شاہ سے کیس سے متعلق پوچھ گچھ  کی۔

  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یہ کیس 2004،  2005 کا ہے اس وقت میں وزیر خزانہ تھا، نیب نے جو کرنا ہے یا کیا ہونا ہے مگر اس سے زیادہ خطرناک صورتحال کرونا وبا کی ہے، نیب کی تعریف کی کہ اس صورتحال میں بھی نیب کام کر رہا ہے، کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا ، ٹیم کچھ تبدیلی کر کے بھجوائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں کراچی سے زیادہ کورنا وبا ءپھیلی ہوئی ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وبا سے متعلق وفاق کے فیصلوں کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ، جب تک وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر فیصلہ نہیں کرتیں تب تک صورتحال پر قابوں نہیں پایا جا سکتا۔

اسٹیل ملز کے ملازمین سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کو حق نہ ملا تو وفاق کے ساتھ نہیں مزدوروں کے ساتھ کھڑیں ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div