باکسر محمد علی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار

ویب ڈیسک |


باکسر محمد علی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار

عظیم باکسر محمد علی کے انتقال کی خبرسن کر جہاں ان کے چاہنے وا الے فسردہ ہیں وہاں سوشل میڈیا پر بھی ان کے فینز اور اہم شخصیات سمیت باکسنگ کی دنیا کے نامور ستارے   اظہار افسوس  اور  ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔

بیسویں صدی کے سب سے بڑے اسپورٹس مین اورلیجنڈری باکسر محمد علی  آج چوہتر سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

باکسر علی کے انتقال کی خبر سن کر ان کے چاہنے والوں کا ٹوئٹر پر تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہیش ٹیک محمد علی کے نام سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی چل رہاہے ۔ جہاں سب دعائیہ کلمات اور اظہار افسوس کررہے ہیں۔

امریکا کے سابق باکسر مائک ٹائسن نے  ٹوئٹ کیا کہ  خدا نے عظیم چیمپئن واپس بلا لیا۔

باکسر رائے جانس جونیئر نے ٹوئٹ کیا رنگ میں اترنے والے بہترین باکسر کے انتقال  کی خبر سن کر افسوس ہوا ۔  

سابق باکسر جارج فور مین نے محمد علی کو عظیم شخصیت قرار دیا۔

امریکی صدارتی امیدوار  ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ محمد علی اچھے انسان اور ایسے  باکسنگ  چیمپئن تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  

 آرٹسٹ بینک سی نے لکھا کہ باکسر محمد تتلی کی طرح تھرکتا تھا اور شہد کی مکھی کی طرح کاٹتا تھا ۔

محمد علی کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ

محمد علی کے فینز شدید صدمے میں ہیں جن کا کہناہے کہ محمد علی کے جانے کے بعد بھی انہیں یاد رکھا جائے گا۔

.ٹوئٹر پیغام میں عوام باکسرمحمد علی کی مغفرت کے دعائیں دیتے رہے اور باکسنگ کی دنیا میں ان کی کارکردگی کوسراہتے رہے