Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے جان پکڑلی

شائع 09 دسمبر 2015 08:51am
کاروبار

pakistans-rupee

اسلام آباد: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے نے جان پکڑلی، ڈالر مزید پچیس پیسے کمی سے ایک سو تین روپے پینسٹھ پیسے پر آگیا، عالمی منڈی میں خام تیل نو سال بعد سینتیس ڈالر فی بیرل پر آگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل بہتری دیکھی جارہی ہے، جس سے ڈالر گراوٹ کا شکار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مزید پچیس پیسے کمی سے ایک سو تین روپے پینسٹھ پیسے پر اگیا، جبکہ منگل کو ڈالر کی قیمت ایک روپے پندرہ پیسے کمی سے ایک سو تین روپے نوے پیسے پر آگیا تھا، جو تین ماہ کی کم ترین سطح تھی، ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے، کروڈ آئل کی قیمت تین ڈالر دس سینٹس کمی سے سینتیس ڈالر چالیس سینٹس فی بیرل ہوگئی، جو نو سال کی کم ترین سطح ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div