Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان نے 40 ارب روپے کے ٹیکسز لگا دیئے

شائع 09 دسمبر 2015 09:03am
کاروبار

568257-taxDESIGNFAIZANDAWOOD-1372184606-394-640x480

اسلام آباد:پاکستان نے چالیس ارب روپے کے ٹیکسز لگا دیئے، بعض اصلاحات بھی کرلیں، لیکن تمام تر اقدامات کے باوجود واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ کا اجلاس بروقت نہ ہونے سے قرضے کی قسط تاخیر کا شکار ہوگئی۔پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گذشتہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پہلی سہ ماہی کے دوران چالیس ارب روپے ریونیو خسارے پر شدید تحظات کا اظہار کیا۔ اور پچاس کروڑ ڈالر کی نئی قسط کے اجرا کو ٹیکس وصولی بڑھانے سے مشروط کردیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ ہونا تھا، جو اب تک تاخیرکا شکار ہے، پاکستان نے چالیس ارب روپے کے ٹیکس کے نفاذ سمیت دیگر شرائط کو پورا کردیا ہے، تاہم ابھی تک آئی ایم ایف نے اپنی ویب سائٹ پر اجلاس کے لئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div