Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی جارحیت کیخلاف مارچ

شائع 23 ستمبر 2016 02:00pm
File Photo File Photo

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج بعد نماز جمعہ آزادی مارچ  کیا گیا۔ وادی میں ستترہویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ بھارتی قابض فوج اب تک ایک سو چھ کشمیریوں کو شہیدکرچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی انتہا بھی تحریک آزادی کو کم نہیں کرسکی۔ وادی میں ہرطرف دندناتی فوج نہتے کشمیریوں پرپہ در پہ وار کررہی ہے۔ بھارتی بربریت پسند فوج کی سفاکیت عروج پر ہے اورکشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ہرحیلہ استعمال کیا جارہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں معمول کی بات ہے۔

آج بعد نماز جمعہ نکالے جانے والے آزادی مارچ کیلئے کشمیری نوجوان پر عزم ہیں۔جسے روکنے کیلئے بھارتی قابض فوج سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ شمالی سری  نگر،وسطی کشمیری علاقوں پلوامہ ،پام پورہ، شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

کشمیری نوجوان پیلٹ گنوں اورگولیوں کی پرواہ کیے بغیرکرفیو کے باوجود گھروں سے نکل رہے ہیں۔  جنہیں بھارتی قابض فوج اپنی درندگی کا نشانہ بنارہی ہے۔حریت رہنماؤں نے مظاہروں اور احتجاج میں انتیس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div