Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کوئٹہ :سریا ب روڈ پر فائرنگ ،دو پولیس اہلکار جاں بحق

شائع 04 جنوری 2016 03:18pm

edhi_imagee

کوئٹہ :کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بی بی زیارت کے قریب تھانہ کچی بیگ کے دواہلکار ناکے پر کھڑے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگئے ،، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عزیز اللہ اور سیف اللہ کے ناموں سے ہوئیں، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے دونوں پولیس اہلکاروں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div