Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

یاسر شاہ کی ٹیم میں عدم شرکت بڑا دھچکا قرار

شائع 04 جنوری 2016 03:21pm

waqar_image

لاہور :قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ اہم کھلاڑی ہے ان کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ٹرافی کیلئے کچھ کھلاڑیوں کے جانے سے کیمپ متاثر ہوا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کھلاڑیوں کو بھرپور طریقے سے ٹریننگ کروائی گئی۔ تاہم کچھ لڑکوں کو قائداعظم ٹرافی کیلئے ریلیز کرنے سے کیمپ متاثرہوا۔ انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ ان کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا دھچکا ہے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر نیاپنے کئے کی سزا بھگت لی اس سے ہرکسی کو ہمدردی ہے۔ عامرکو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگے گا۔ وقاریونس نے کہا کہ عامر کے حوالے سے حفیظ اوراظہرعلی نے اپنی رائے دی لیکن ان کا موقف یکسرمختلف ہے۔

وقاریونس نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ، سپرلیگ اور ایشیاکپ سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری میں کافی مدد ملے گی۔ نوجوانوں کے پاس دورہ نیوزی لینڈ میں خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div